ابنا: 'کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کونفیڈینس بلڈنگ مئیرز ان ایشیا' (سی آئی سی اے) میں سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں اعتماد سازی اور خطے کو درپیش نئے چیلنجز اور خطرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر حسن روحانی کے ساتھ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے علاوہ کئی اعلی عہدیدار اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اس دوران صدر روحانی اپنے چینی ہم منصب ژی جنپنگ کے علاوہ دوسرے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مذاکرات اور مشاورت کے لیے سی آئی سی اے کا فورم 1992ء میں قائم کیا گیا تھا جس کے ارکان میں اب 24 ملک اور 13 مبصرین شامل ہیں۔
ابھرتی ہوئی اقتصادی قوت کے طور پر ایشیا کا خطہ دنیا کے لیے ایک خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور یہاں روایتی و غیر روایتی سلامتی کے خدشات سمیت درپیش دیگر چیلنجز کی وجہ سے عالمی طاقتیں بھی اس میں خاص دلچپسی لے رہی ہیں۔
.....
/169